30 جون تک زرِ مبادلہ کے ذخائر 2 ماہ کی درآمدات کے مساوی لانے پر اتفاق ہوگیا: وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ 30 جون تک ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر 2 ماہ کی درآمدات کے مساوی لانے پر اتفاق ہوگیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ معاہدے کے 3 سے 4 ہفتے بعد ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر قسط کی منظوری دے گا۔

حکام نے بتایا ہے کہ 30 جون تک ملکی زرمبادلہ ذخائر2 ماہ کی درآمدات کے مساوی لانے پر اتفاق ہوگیا، پاکستان کودوست ممالک، عالمی اداروں اور کمرشل قرض کے ذریعے 10 ارب ڈالرز سے زائد کا انتظام کرنا ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس سال معاشی شرح نمو 2 فیصد تک، مہنگائی 29 فیصد سے زیادہ رہنے کا  تخمینہ طے ہوا، پاکستان نے آئی ایم ایف کو وزیراعظم کی سطح پر اصلاحات پرعملدرآمد کی گارنٹی دے دی، دوست ممالک اورعالمی مالیاتی ادارے بھی موجودہ قرض پروگرام کی نگرانی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق جون 2023 تک 2.5 ارب ڈالرز ملنے کے بعد آئی ایم ایف کا قرض پروگرام ختم ہوجائے گا، ضرورت ہوئی تو پاکستان نئے قرض پروگرام کیلئے اگلے مالی سال نئی درخواست دے گا۔
حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مفاد ہے  آئی ایم ایف پروگرام میں رہا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top