19مارچ کے ضمنی انتخابات، پریزائیڈنگ افسران  کو مجسٹریٹ کے اختیارات بھی دیدیئے گئے

  اسلام آباد الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 16نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے دئیے۔ قومی اسمبلی کے16حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے16حلقوں میں پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کردئیے جس کے نوٹیفکیشن کا اجراء  بھی کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات18سے20مارچ تک تفویض ہوں گے۔ قومی اسمبلی کے 16حلقوں میں ضمنی انتخابات 19مارچ کوہونگے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top