یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان پیکج میں اربوں روپے کی کٹوتی کر دی گئی

لاہوریوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان پیکج میں اربوں روپے کی کٹوتی کر دی گئی ، گزشتہ سال تحریک انصاف کی حکومت نے 8 ارب سے زائد کا پیکج دیا، رواں سال رمضان میں سوا 4 ارب روپے کا پیکج ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق کمر توڑ مہنگائی سے پریشان عوام کو حکومت نے مزید ریلیف دینے کے بجائے پہلے سے دیے جانے والے ریلیف میں مزید کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی سٹورز پر کٹوتی کے ساتھ رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی۔ رواں سال ملک میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے، تاہم حکومت نے غریب اور متوسط طبقے کو رمضان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں رمضان پیکیج میں 3 ارب 28 کروڑ روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top