یرانی کھجور کی درآمدی ڈیوٹی واپس لینے پر صدر فیصل آباد چیمبر کا حکومت اور خاص طور پر وزارت کامرس کا شکریہ

یصل آباد  فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے مطالبے پر حکومت پاکستان نے ایرانی کھجور کی درآمدی ڈیوٹی کو 10سے 74فیصد کرنے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے لیا ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت نے رمضان المبارک سے قبل کھجور کو عام استعمال کی اشیاء کی فہرست سے نکال کر سامان تعیش میں شامل کر کے اس پر ڈیوٹی کوغیر معمولی طور پر بڑھا دیا تھا۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کریانہ ایسوسی ایشن کی تحریری شکایت پر اس ڈیوٹی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزارت کامرس کو خط لکھا کہ رمضان المبارک سے قبل کھجور پر ڈیوٹی میں اضافے کا قطعاً کوئی جواز نہیں۔ حکومت نے اس سلسلہ میں فوری ایکشن لیتے ہوئے کھجور پر درآمدی ڈیوٹی میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں تحریری طور پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top