ہمیں روس سے رواں مہینے اپریل میں کروڈ آئل فراہم ہوگا

اسلام آباد وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے رواں مہینے اپریل میں کروڈ آئل فراہم ہوگا،گیس کی قلت کی وجہ پیداوار کم ہے، جس ریٹ پر گیس باہر امپورٹ کرتے اس پر کوئی خریدنے کو تیار نہیں۔ وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی اور گیس کے معاملے پر کچھ مسائل ہیں، ہمارے پاس جتنی گیس ہوتی ہے وہ فراہم کردی جاتی ہے ،سب سے عام عوام کی ضرورت کو دیکھا جاتا ہے، سب سے زیادہ گیس ڈومیسٹک کیلئے اور پھر انڈسٹری کیلئے استعمال ہوتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top