
ملک میں ہرطرف مایوسی کی لہر ہے ۔ اس مایوسی کی لہر میں اس قسم کے پروگرامز سے نوجوانوں اور طلبہ کو بہتر ملازت مل سکتی ہے ۔ ہمدرد یونیورسٹی کی چانسلر سعدیہ راشد۔کراچی ( ) ہمدرد یونیورسٹی کی جانب سے کراچی ایکسپو سینٹرمیں کرئیر فیئر 2023 کا انعقاد کیا گیا۔ کرئیر فیئرمیں صنعت، تجارت، صحت، ٹیکسٹائل، فارما سوٹیکل ، فیشن، بینکنگ ، ایجوکیشن سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی 150 سے زائد قومی اور بین الاقومی کمپنیوں نے اپنے اسٹالز لگائےہمدرد یونیورسٹی کی چانسلر سعدیہ راشد کا کہنا تھا کہ ملک میں ہرطرف مایوسی کی لہر ہے ۔ اس مایوسی کی لہر میں اس قسم کے پروگرامز سے نوجوان طالبے علموں کو بہتر ملازت مل سکے گی، ہم بانی ہمدرد یونیورسٹی شہید حکیم محمد سعید کا مشن آگے لے کر چل رہے ہیں کیونکہ نوجوان ہی ملک کا مستقبل ہیں۔
ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹرسید شبیب الحسن کا کہنا تھا کہ کرئیر فیئر2023 کروانے کا مقصد پورے صوبے کے نوجوان طالب علموں کو بہتر اور زیادہ سے زیادہ ملازمت کے مواقع فراہم کرنا ہے کیونکہ نوجوان ہی اس ملک کو مشکل گھڑی سے نکال سکتے ہیں