ہمارا اس وقت اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں

لاہورپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فواد چودھری نے کہا ہےکہ ہمارا اس وقت اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں، الیکشن فریم ورک پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں انتخابات کی تاریخ ملنا آئین کی فتح ہے، سیاسی جماعتوں کو چاہیے اب اقتدارکا فیصلہ عوام کو کرنے دیں، اقتدار کا فیصلہ نامزدگیوں پر نہیں عوام کے ہاتھ میں ہونا چاہیے، ہر آنے والے دن کے ساتھ حکومت کے دن پورے ہورہے ہیں، حکومت اس قابل نہیں رہی کہ حیلے بہانے کرسکے، الیکشن فریم ورک پر بات چیت کیلئے تیار ہیں، ہمارا اس وقت اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top