ہر دن ڈھلتا سورج ہمیں خبردار کرتا ہے

تحریر : ثناء اللہ
ہر دن ڈھلتا سورج ہمیں خبردار کرتا ہے، اور اس حقیقت کے روبرو کرتے ہوئے غروب ہوتا ہے، کہ
ہر آغاز کا اِک اختتام ہے
ہر کہانی کا انجام اور ہر عروج کا اِک زوال ہے
ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارا زوال نہیں ہے ؟
اس دُنیا سے ہمیں جانا ہی نہیں ہے
ہم نے اپنی منصوبہ بندیوں میں موت کہیں رکھی ہی نہیں
ہم دنیا بنانے میں یہ بھول گئے کہ
جو طلوع ہوا ہےاسے غروب ہر حال میں ہونا ہے
جب آپ یہاں سے جائیں گے، سب کُچھ یہیں پڑا رہ جائے گا
وہ وقت بھی آنے والا ہے، جب آپ کی آنکھیں ہولے سے بند کر دی جائیں گی اور آپ کو سفید کفن میں لپیٹ دیا جائے گا۔
اس سے پہلے کہ وہ وقت آئے، اپنے زوال کی فکر میں لگ جائیں
اپنی آخرت سنوار لیں
اللہ کےاحکامات کو اپنا نصب العین بنائیں
اور کامیاب ہو کر غروب ہوں
اے اللہ۔۔۔موت سے پہلے ہمیں موت کی تیاری کی توفیق عطا فرما ۔
اے رب العزت ہمیں عروج عطا فرما، اور اس کے بعد زوال نہ ہو۔
کامیابیوں والی تبدیلی عطا فرما، اور کامیابیوں کو قائم رکھ۔
محبتیں عطا فرما اور پھر ان کی شرینی کو بڑھا۔
ہماری خواہشات کو حسرت بننے سے بچا۔
ہمیں صحتمند اور دراز زندگی عطا فرما اور ہمارا خاتمہ خیر پر فرما۔آمین

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top