لاہور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکی122ویں سالانہ کھیلوں کا آغاز۔سالانہ کھیلوں کے لیے ٹارچ ریلی کا آغاز گورنر ہاؤس سے ہوا، جہاں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے مشعل روشن کی اور اسے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے حوالے کیا۔وائس چانسلر نے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کے ہمراہ گورنر ہائوس سے یونیورسٹی کے کلاک ٹاور تک مشعل ریلی نکالی،وائس چانسلر نے مشعل خصوصی طلباء کے وفد کے حوالے کی۔