پشاور گورنر خیبرپختونخواہ نے صوبے میں انتخابات کی نئی تاریخ کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے انتخابات بھی 8اکتوبر کو کرائے جائیں۔ جیو نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخواہ نے صوبے میں انتخابات کی نئی تاریخ کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط میں مطالبہ کیا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے انتخابات بھی 8اکتوبر کو کرائے جائیں، الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات کو 8اکتوبر تک ملتوی کیا ہے۔