گاجر گوشت بنانے کی ترکیب

 گوشت آدھا کلو
2 گاجر دو عدد
3 نمک حسب ذائقہ

4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
5 پیاز دو عدد درمیانی
6 ٹماٹر دو عدد درمیانے
7 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
8 سیاہ زیرہ آدھا چائے کا چمچ
9 پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
10 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
11 دہی آدھی پیالی
12 کوکنگ آئل آدھی پیالیگوشت کو صاف دھو کر ادرک لہسن اور دہی کے ساتھ میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
2کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو فرائی کریں اور اس میں نمک،لال مرچ،ہلدی،دھنیا اور ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں۔
3ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب ٹماٹر گلنے پر آجائے تو اس میں گوشت اور ایک پیالی پانی ڈال کر ڈھک دیں۔
4جب گوشت گل جائے تو موٹے کٹے ہوئے گاجر کے ٹکڑے ڈالیں اور ہلکی آنچ پر گاجر گلنے تک پکا لیں۔
5پھر اسے تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں اور آخر میں سیاہ زیرے کا بگھار لگا کر چولہے سے اُتار لیں۔
6سردیوں کے موسم میں گرم گرم گاجر گوشت بہت مزہ دیتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top