
اس حوالے سے جاری دستاویز کے مطابق فروری میں کے پی پولیس وسکیورٹی فورسز نے 13 آپریشنز کے دوران 40 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ آپریشنز کے دوران 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے۔مشترکہ آپریشنز صوبے کے 7 اضلاع لکی مروت، شمالی و جنوبی وزیرستان، پشاور، صوابی ، نوشہرہ اور بنوں میں کیے گئے جن میں سے شمالی وزیرستان میں 9 اور لکی مروت میں 24 دہشت گرد مارے گئے جب کہ آپریشنز کے دوران 21 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔