کھٹا میٹھا بینگن کا بھرتہ بنانے کی ترکیب


1 گول بینگن آدھا کلو
2 ٹماٹر تین سے چار عدد
3 نمک حسب ذائقہ
4 لہسن کے جوئے تین سے چار عدد
5 ہری پیاز تین سے چار عدد
6 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
7 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
8 ہری مرچیں دو سے تین عدد
9 کوکنگ آئل تین سے چار کھانے کے چمچ
ے پر ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر رکھ کر گرم کریں،پھر اس پر بینگن رکھ کر بڑے پین سے مکمل طور پر ڈھک دیں۔
2ہلکی آنچ پر پچیس سے تیس منٹ بینگن کو بھونیں،درمیان میں ایک سے دو مرتبہ الٹ پلٹ کر لیں۔جب اوپر کا چھلکا سیاہ ہو جائے اور بینگن اندر سے اچھی طرح گل جائے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔
3ہری پیاز کی پتیاں اور ڈنٹھل کو علیحدہ علیحدہ کاٹ کر رکھ لیں،لہسن اور ہری مرچوں کو باریک چوپ کر کے رکھ لیں۔
4بینگن کو ٹھنڈا ہونے پر پانی میں ہاتھ ڈبوتے ہوئے چھیل لیں اور بیج نکال کر بینگن کو کانٹے سے میش کر لیں۔اس پر ہری پیاز کی پتیاں ڈال کر رکھ لیں۔
5پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں،اس میں ہری پیاز اور لہسن ڈال کر چار سے پانچ منٹ فرائی کریں۔
6اس میں ہلدی،نمک،زیرہ اور لال مرچ ڈال کر بھونیں،پھر کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔
7جب ٹماٹر گلنے پر آجائے میش کیا ہوا بینگن ڈال کر ملائیں اور پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ کر چولہے سے اتار لیں۔
8دوپہر کے کھانے پر گرم گرم چپاتیوں کے ساتھ لطف اٹھائیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top