لاہور رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی مہنگائی کے وار بھی شروع ہو گئے ہیں، رمضان المبارک کی خاص آئٹم کھجوروں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔رمضان المبارک بابرکت مہینے کے شروع ہوتے ہی مہنگائی کی رفتار بھی تیز ہو گئی ہے، آٹا چینی سبزیاں اور پھل کے ساتھ رمضان کی خاص آئٹم کھجوروں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، گزشتہ سال 200 روپے کلو ملنے والی کھجوریں اس سال 1000 روپے کلو تک مل رہی ہیں، مارکیٹ میں 12 مختلف قسم کی کھجوریں 500 روپے کلو سے 3000 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہیں۔