‘کچھ ہم نے برا کھیلا، کچھ وہ بھی اچھا کھیلے، کوئٹہ سے شکست کے بعد بابر اعظم کا بیان

اسلام آبا میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ 240 کرکے ہاریں گے تو مایوسی ہوتی ہے، پلان کے مطابق باولنگ نہیں کی ، کچھ ہم نے برا کھیلا، کچھ وہ بھی اچھا کھیلے، جیسن روئے کو کریڈٹ دینا پڑے گا، راولپنڈی میں ہمیشہ بیٹنگ وکٹ ہوتی ہے۔
 بابر اعظم نے کہا کہ ایسا کاؤنٹر اٹیک ہوتا ہے تو اچھی باولنگ کرنا پڑتی ہے، 240 کرنا آسان نہیں ہوتا، اگلے دو میچز ہمارے لیے کافی اہم ہیں، اگلے میچ میں کوشش کریں گے کہ 280 کرلیں، پچھلے میچ میں ہم نے اسی ٹیم کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top