کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے کے بعد 4 ڈکیت گرفتار

کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے کام پر جانے والے شہریوں کو لوٹنے والے 4 ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق 4 مسلح ڈکیت کورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر F/6 کے قریب شہری سے لوٹ مار کررہے تھے  جس دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2  ڈکیت موقع پر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کارروائی میں 4 ڈکیتوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 4  پستول، 6 چھینے ہوئے موبائل فون پرس اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے زیر استعمال دو 125 موٹرسائیکلیں  بھی اپنی تحویل میں لے لیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top