کراچی کنگز نے اسلام آباد میں آج اپنا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔ کراچی کنگز کو آج رات اسلام آباد کلب میں پریکٹس کرنا تھی، اسلام آباد میں بارش کے بعد گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے سیشن منسوخ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ کراچی کنگز پاکستان سپر لیگ میں کل راولپنڈی میں پشاور زلمی سے مقابلہ کرے گی۔