کراچی میں اسلحےکی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

کراچی میں ساؤتھ زون پولیس نے اسلحےکی نمائش کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔
پولیس کے مطابق اسلحے کی نمائش پر 11 سادہ لباس پرائیویٹ گارڈز کو گرفتار کیا گیا اور ان سے تمام اسلحہ ضبط کرلیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ لائسنس رکھنےوالے شہری بھی پبلک مقامات پراسلحےکی نمائش نہیں کرسکتے، اگر ان افراد نے اسلحے کی نمائش کی تو  ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top