کراچی: اسٹیل ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، 5 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے برآمد

مقابلے میں زخمی ہونے والے ڈکیتوں میں محمد سجاول، امیر خان، محمد شاہد، محمد صابر اور غلام محمد شامل ہیں: پولیس

کراچی: اسٹیل ٹاون پولیس نے سومار گوٹھ میں مقابلے میں 4 زخمی ڈاکوؤں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹے گئے 15 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 5 پستول اور لوٹی ہوئی رقم برآمد ہوئی، مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ڈکیت گینگ نے 6 فروری کو گلشن حدید سے واردات میں 47 لاکھ روپے لوٹے تھے۔

پولیس کے مطابق مقابلے میں زخمی ہونے والے ڈکیتوں میں محمد سجاول، امیر خان، محمد شاہد، محمد صابر اور غلام محمد شامل ہیں جب کہ گرفتار ڈکیتوں کے 2 ساتھی شعیب اور معین موقع سے فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش شاہ لطیف ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، سعید آباد، اورنگی ٹاؤن اور کراچی کے دیگر علاقوں میں وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top