
تفصیلات کے مطابق مولانا اقبال خان نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 28 اکتوبر 2022 سے میں باقاعدہ پی ٹی آئی کا ورکر ہوں ، اس میں شامل ہوں ، ورکرکی حیثیت سے خان کی کال پر زمان پارک گیا تھا ، میری ایسی کو ئی سرگرمی نہیں ہے جسے حکومت کسی کے خلاف سمجھے ، میں عمران خان کی کال پر گیا تھا ، ورکر کی حیثیت سے اپنے قائد کی بات ماننا میرا فرض ہے