ریاض سعودی عربنے کاروباری تشہیر کے لیے قومی پرچم کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ العربیہ نیوز کے مطابقسعودی عربکے پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے قومی پرچم کے استعمال کے حوالے سے ایک انتباہ سامنے آیا ہے اور یہ وارننگ ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جبسعودی عربکے شہری آج 11 مارچ کو ’یوم پرچم‘ منارہے ہیں۔ پبلک پراسیکیوشن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی پرچم کو بطور ٹریڈ مارک، تجارتی تشہیر کے مقاصد کے لیے یا اس نظام میں طے شدہ چیزوں کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے استعمال کرنا ممنوع ہے۔