لاہور شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈالر 500 روپے کا ہوا تو عوام ان کے گھروں کو لوٹے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ دھمکی دی جا رہی ہے کہ ڈالر 500 کا ہو جائے گا، اگر ڈالر 500 روپے کا ہوا تو یہ یاد رکھیں کہ پھر عوام انہیں ہی گھروں سے نکال کر ان کے گھروں کو ہی لوٹے گی۔