کراچی آئی ایم ایف معاہدے کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے باوجود ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر کی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1.5 روپے اضافہ ہوگیا، جس کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 291 روپے ہوگئی۔