
ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے اس اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ سے دنیا کی متنازع شخصیات کی فہرست مرتب کرنے کا کہا گیا تھا۔چیٹ جی پی ٹی کی تیار کردہ فہرست میں بھارتی وزیراعظم کے ساتھ ساتھ ایلون مسک، ڈونلڈ ٹرمپ، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، شمالی کورین صدر کم جونگ اُن، سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور کم کارڈیشین سمیت دیگر نام شامل تھے۔
چیٹ جی پی ٹی کا کہنا تھا کہ ان شخصیات کے ساتھ ‘خصوصی انداز’ سے سلوک کیا جانا چاہیے۔
اس فہرست کو ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا تو ایلون مسک نے اپنا ردعمل !! لکھ کر دیا۔اس صارف نے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ چیٹ جی پی ٹی نے ممکنہ طور پر متنازع شخصیات کی فہرست میڈیا کوریج کو مدنظر رکھ مرتب کی۔
خیال رہے کہ چیٹ جی پی ٹی کو نومبر 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس کے بعد سے یہ دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیایہ چیٹ بوٹ سوالات کے جوابات اور مختلف موضوعات پر تفصیلات فراہم کرتا ہے۔
ہر فرد اس اے آئی چیٹ بوٹ کو مفت استعمال کر کے ای میلز یا مضامین تحریر کروا سکتا ہے یا اپنے اسائنمنٹ مکمل کرنے کے لیے مدد حاصل کر سکتا ہے۔