چین سے 70 کروڑ ڈالر کا قرضہ منظور

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے چین سے 700 ملین (70 کروڑ) ڈالر ملنے کا مژدہ سنا دیا، رقم آئندہ ہفتے اسٹیٹ بینک کو موصول ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چینی ترقیاتی بینک کے بورڈ نے پاکستان کو 700 ملین (70کروڑ) ڈالر کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ضابطے کے مطابق چین کے ترقیاتی بینک کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین سے آئندہ ہفتے اسٹیٹ بینک کو رقم موصول ہونے کا امکان ہے، اسٹیٹ بینک میں رقم جمع ہونے سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top