
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ راجہ ریاض کی اپوزیشن لیڈر تعیناتی کے خلاف درخواست عدالت میں زیر سماعت ہے جب کہ تحریک انصاف کے ارکان کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال ہے لہٰذا نئے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی تک چیئرمین نیب کا تقرر روکا جائے، عدالت صدر پاکستان اور وزیراعظم کو نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی سے روکے۔
عدالت نے درخواست پر مختصر سماعت کے بعد تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی بحالی کے احکامات کا ریکارڈ مانگ لیا اور 6 مارچ کو تمام ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی۔