پے درپے 2 شکستیں، پشاور زلمی کیلئے پلے آف مرحلے تک رسائی مشکل ہو گئی

راولپنڈی پے درپے 2 شکستیں، پشاور زلمی کیلئے پلے آف مرحلے تک رسائی مشکل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد پشاور زلمی شدید مشکلات سے دوچار ہو گئی ہے۔ پلے آف مرحلے میں پہنچنے کیلئے بابر الیون کو اپنے آخری میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔ تاہم اگر پشاور زلمی اپنے آخری گروپ میچ میں شکست کھا جائے، جبکہ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ملتان سلطانز کے ہاتھوں اپنے آخری گروپ میچ میں شکست سے دوچار ہو، یا اچھے مارجن سے فتح حاصل کرنے میں ناکام رہے، تو اس صورت میں بھی بابر الیون پلے آف مرحلے میں پہنچ جائے گی۔
ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنا آخری گروپ میچ کل بروز ہفتہ کو کھیلیں گی، جبکہ اتوار کے روز پشاور زلمی اور  آمنے سامنے آئیں گے، اسی دن لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا بھی بڑا ٹاکرا ہو گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top