پی ڈی ایم کے نزدیک ملک کا مسئلہ مہنگائی نہیں، عمران خان کی گرفتاری ہے، شیخ رشید

راولپنڈی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ عمران خان پرجو پابندی لگائی گئی اوراسکی گرفتاری کیلئے جو پولیس بھیجی گئی اس سے معلوم ہوتاہے پی ڈی ایم کے نزدیک اس ملک کامسئلہ مہنگائی اورمعاشی تباہی نہیں بلکہ عمران خان کی گرفتاری اورپابندی ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد کاکہناتھا کہ نوازشریف مہنگے سٹوروں کے چکرلگارہاہے غریب سستے بازار میں دھکے کھارہا ہے،ان کاکہناتھا کہ الیکشن شیڈول بھی اس ہفتے آجائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top