‘پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے’، شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم (ن لیگ، پیپلزپارٹی سمیت 11 جماعتوں پر مشتمل حکومتی اتحاد) ٹوٹ چکی ہےم ہر ایک نے انگوٹھارکھ کر اپنا حصہ لے لیا ہے۔
 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان  نےہاؤسنگ مذہبی امور اور مواصلات دبوچ لیں، ملک اقتصادی، انتظامی اور سماجی بحران میں آ گیا ہے، آئینی اور قانونی بحران شدیدترین ہوتاجارہا ہے، سپریم کورٹ آخری امیدہے، آئین قانون اور اپنی عزت کو بچائے بالآخریا غریب مرےگا یا سڑکوں پر آئےگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top