پی ڈی ایم حکومت مجھے گرفتار کرنے کا پلان بنا چکی

لاہور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بھی کہا ہے کہ انہوں نے مجھے گرفتار کرنے کا پلان بنا لیا ہے جس سے ان کی بدنیتی واضح ہو جاتی ہے۔میرا پہلے بھی اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونے کا ارادہ تھا جب انہوں نے میرے گھر پر دھاوا بولا۔مجھے جیل میں ڈالنا لندن پلان کا حصہ ہے کیونکہ ڈیمانڈ ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے جیل میں ڈالا جائے تاکہ وہ الیکشن میں حصہ نہ لے سکے ۔
عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے پتا ہے مجھے گرفتار کر لیا جائے گا لیکن میں صرف اس لئے عدالت میں پیش ہو رہا ہوں کیونکہ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top