پی ٹی آئی کارکنوں نے بلااشتعال پتھراؤ کیا، پولیس پر شیلنگ ہمارے لیے ایک نئی چیز ہے: آئی جی اسلام آباد

انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر بلا اشتعال پتھراؤ کیا گیا لیکن پولیس تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کے توسط سے تمام کوآرڈینیشن ہو گئی تھیں لیکن پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پتھراؤ کے بعد آنسو گیس کی شیلنگ کی، پولیس تحمل سے کام لے رہی ہے، پولیس کے پاس ہتھیار نہیں ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top