پی ٹی آئی قیادت جیلوں میں بھی چلی گئی تو دوتہائی اکثریت سے جیتیں گے

لاہور  پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت جیلوں میں بھی چلی گئی تو دوتہائی اکثریت سے جیتیں گے، عمران خان کی گرفتاری سے فرق کیا پڑے گا؟ افسران کو کہا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف کچھ نہ کچھ نکالیں،یہ معاملہ بھی سپریم کورٹ میں رکھیں گے۔انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری سے فرق کیا پڑے گا؟ مجھے بتائیں یا تو پھر یہ لوگوں کو ماریں، پارٹی کی قیادت جیلوں میں بھی ہوگی تو دوتہائی اکثریت سے جیتیں گے، اگر عدالتیں بھی بیٹھ گئیں تو پھر قانون کی حکمرانی کیا ہوگی؟ الیکشن میں آزادانہ ماحول نہ دینے کی وجہ سے کیسز بنائے جارہے ہیں ، بریگیڈیئر اعجاز شاہ اور عامر کیانی پر جعلی کیسز بنا دیئے گئے،اداروں اور افسران کو کہا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف کچھ نہ کچھ نکالیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top