لاہور پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ختم کی گئی تو پارٹی توڑنے کا بھی فیصلہ ہوا تھا، لیکن عمران خان ماضی کی نسبت بھی زیادہ مقبول ہوگئے، نوازشریف لندن میں ہیں شاید انہیں پاکستان کے سیاسی حقائق کا علم نہیں۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ختم کی گئی تو پارٹی توڑنے کا بھی فیصلہ ہوا تھا، لیکن عمران خان ماضی کی نسبت بھی زیادہ مقبول ہوگئے،پھر فیصلہ ہوا تھا کہ پنجاب اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات جیتیں گے لیکن ہار گئے۔