پی ایس ایل 8 ، لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو کامیابی کے لیے 227 رنز کا ہدف

راولپنڈی پی ایس ایل 8 کے 26 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو کامیابی کے لیے 227 رنز کا ہدف دیا ہے۔ لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے اس لیے پہلے بیٹنگ کریں گے اور اچھا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پچ پر 190 کا ٹارگٹ دینا مناسب ہے ، ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے ۔ اسلام آباد یونا ئیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہم بیٹنگ کرنا چاہتے تھے ، اب لاہور قلندرز کو کم سکور پر محدود کریں گے ۔ ایونٹ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے پہلے میچ میں قلندرز نے 110 رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top