
لاہور پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں سیٹ لینی ہے تون لیگ مخالف بیانیہ چلانا ہوگا، سیٹ ایڈجسٹمنٹ الیکشن کا حصہ ہے، جو ہمارا ووٹر ہے وہ تو ہمارے ساتھ ہے، وہاں سے پیپلزپارٹی کو کچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹیبلز سے مراد اگر یہ ہے کہ جن حلقوں میں ہمارے پاس گنجائش ہے ان حلقوں میں کسی دوسری سیاسی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرتے ہیں یہ جمہوری پارلیمانی سسٹم کا حصہ ہے، سندھ میں پیپلزپارٹی بھی یہی کررہی ہے، پیپلزپارٹی کو سوٹ کرتاہے کہ اگر پیپلزپارٹی نے پنجاب میں سیاست کرنی ہے یا مخالف ووٹ لینا ہے تو پھر پیپلزپارٹی کو ن لیگ کے خلاف انتخابی مہم چلانی چاہیے۔