اسلام آباد الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عمران خان کو ٹی وی پر دکھانے پر پابندی عائد کردی۔ ٹی وی چینلز عمران خان کی تقاریر نہ تو براہ راست چلا سکیں گے اور نہ ہی پہلے سے ریکارڈ شدہ بیانات نشر کر سکیں گے. پیمرا کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان مسلسل ریاستی اداروں اور ان کے افسران پر الزامات لگا رہے ہیں ، عمران خان کے نفرت انگیز بیانات سے امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔