اسلام آباد پٹرول سستا ہونے کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں، سستا پٹرول اسکیم پرعملدرآمد آئی ایم ایف کے تحفظات دورہونے تک مؤخرکر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے پٹرول سستا ہونے کی امیدیں لگائی عوام کو بری خبر سنائی ہے۔ وزیر مملکت نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ سستا پٹرول اسکیم پر عملدرآمد موخر کر دیا گیا ہے۔ سستا پٹرول اسکیم پر شاید ہم آئی ایم ایف کو اپنا مؤقف ٹھیک طرح بتا نہیں سکے، آئی ایم ایف کو راضی کرنے تک اسکیم پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔