پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا معاملہ، صارفین ڈیزل پر کئی روپے کے ریلیف سے محروم رہ گئے

لاہور پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا معاملہ، صارفین ڈیزل پر کئی روپے کے ریلیف سے محروم رہ گئے، ڈالر کی ایڈجسٹمنٹ ڈیزل پر مزید ریلیف میں رکاوٹ بن گئی، ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے شہریوں کو ملنے والے ریلیف میں کمی آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشہ روز ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، تاہم ڈالر کی ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے شہریوں کو مکمل ریلیف منتقل نہیں کیا جا سکا۔
گزشتہ 3 ہفتوں سے ڈالرز مسلسل مہنگا ہونے کی وجہ سے فی لیٹر ڈیزل پر ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 2 روپے 85 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا، جبکہ فی لیٹر ڈیزل پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ 2 روپے 22 پیسے بھی عائد کیا گیا ہے۔ ڈیزل کے فی لیٹر پر اضافی مارجن میں مزید 14 پیسے کا اضافہ بھی کر دیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کے فی لیٹر پر اضافی مارجن 25 پیسے سے بڑھ کر 39 پیسے ہو گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top