پولیس کو فواد چوہدری کی گرفتاری سے روک دیا گیا، عبوری ضمانت منظور 

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری کی  25 مارچ تک عبوری ضمانت  منظور کر لی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف پولیس پر تشدد سمیت دفعات پر مشتمل مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وکلائے طرفین کے دلائل سننے کے بعد پولیس کو فواد چوہدری کی گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے رہنما تحریک انصاف کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا اور 25 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top