
ترجمان فلور ملز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق ان کے پنجاب حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے مطالبات مان لیے گئےہیں، 14فروری سے تمام ملیں گندم کی پسائی کریں گی اور حکومت سے مل کر عوام کو سستا آٹا فراہم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سرکاری گندم کی اوپن مارکیٹ میں فروخت کے خلاف کارروائی پر فلور ملز نے پیر سے پنجاب میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔