
تحریک انصاف نے صوبے میں30 اپریل کو ہونیوالے ضمنی انتخابات چیلنج کردیئے ،ضمنی انتخابات کو پی ٹی آئی ممبران نے بیرسٹر گوہر خان کی وساطت سے چیلنج کیاگیا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے مزید10 ارکان نے سپیکر کی جانب سے استعفوں کی منظوری کیخلاف درخواست دائر کر دیا،درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ سپیکر نے غیرقانونی طور پر استعفیٰ منظور کئے، پی ٹی آئی ارکان نے بیرسٹر گوہر خان کی وساطت سے درخواست دائر کی ،درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایاگیاہے۔