پشاور میٹروبس منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن،سی ای او ملک سے فرار ہوگیا ہے، نگران وزیرٹرانسپورٹ کا الزام

پشاور نگران وزیر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا شاہد خان نے الزام عائد کیا ہے کہ پرویز خٹک اور ان کے ساتھیوں نے بی آر ٹی منصوبے میں 7 ارب روپے ہڑپ کیے،میٹروبس منصوبے کے سی ای او ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔
شاہد خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کو اربوں روپے کے قرضوں میں پھنسا دیا ہے، الیکشن تو کیا یہاں گندم کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ادارے اس معاملے کی تحقیقات کریں، صوبائی حکومت تعاون کرے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top