پشاور: اسلامیہ کالج کے لیکچرار کے قتل میں ملوث سکیورٹی گارڈ گرفتار

پشاور: اسلامیہ کالج پشاور کے لیکچرارکے قتل میں ملوث سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق اسلامیہ کالج پشاور کے لیکچرار بشیر احمد کے قتل میں اہم پیشرفت ہوئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہےپولیس کا بتانا ہےکہ لیکچرار بشیر احمد کے قتل میں ملوث ملزم سکیورٹی گارڈ کو کرک سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم شیر محمد کی گرفتاری کے لیے پشاور پولیس کرک روانہ ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق سکیورٹی گارڈ اور لیکچرار کے دوران جھگڑا ہوا تھا جس پر گارڈ نے فائرنگ کرکے لیکچرار کو قتل کیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top