پرائیوسی سے متعلق خدشات پر اٹلی نے چیٹ جی پی ٹی پر پابندی عائد کردی

روم اٹلی نےآرٹیفیشل انٹیلی جنس ایپلی کیشن چیٹ جی پی ٹی پر پابندی عائد کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنی  ’’اوپن اے آئی‘‘ کی ایپلی کیشن  پر پرائیوسی سے متعلق خدشات کے باعث پابندی لگائی گئی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ چیٹ جی پی ٹی پر فوری طور پر پابندی لگا کر اوپن اے آئی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔
اٹلی کی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ امریکی کمپنی اوپن اے آئی کو اٹلی کے واچ ڈاگ کے خدشات پر اپنا جواب جمع کروانے کیلئے  20 دن کی مہلت دی گئی ہے،  دوسری صورت میں ان پر دو کروڑ سترہ لاکھ ڈالرز جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top