پاک افغان کرکٹ بورڈز کے درمیان باہمی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل

ہور پاکستان اور افغانستان کے بورڈز کے درمیان باہمی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔
پاکستان اور افغانستان کے کرکٹ بورڈز کے درمیان باہمی ٹی ٹوینٹی سیریز کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔ اگلے چند روز میں 3 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شارجہ میں کھیلی جائےگی، اس کے لئے پاکستان ٹیم 23مارچ کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی، 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ایک ہفتےکے دوران مکمل کرلی جائےگی۔قومی سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کے لیے مشاورت شروع کر رکھی ہے، ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کچھ نئے چہروں کو شامل کرنے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top