
لاہور پاکستان کے ایشاء کپ سپر 4 مرحلے کے تمام میچز کا شیڈول سامنے آ گیا، قومی ٹیم سپر 4 مرحلے کا ایک میچ پاکستان جبکہ بقیہ 2 میچز سری لنکا میں کھیلے گی، سپر 4 مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان کے حریف کا فیصلہ بھی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاء کپ کے گروپ مرحلے کے اختتام پر پاکستان گروپ اے جبکہ سری لنکا گروپ بی میں ٹاپ کرنے میں کامیاب رہے، جبکہ گروپ اے میں دوسرے نمبر پر بھارت اور گروپ بی میں دوسرے نمبر پر بنگلہ دیش کی ٹیم رہی۔
یوں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بدھ 6 ستمبر کو پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا، جبکہ سپر 4 مرحلے میں پاکستان کے بقیہ میچز 10 اور 14 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ 10 ستمبر کو پاکستان کا مقابلہ بھارت جبکہ 14 ستمبر کو پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا۔