پاکستان کی تیسری نجی ائیرلائن ائیر سیال نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کردیا

لاہور پاکستان کی تیسری نجی ائیرلائن ائیر سیال نے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور، اسلام آباد سے جدہ کیلئے ہفتہ وار 8 پروازیں چلائی جائیں گی، اس طرح ائیر سیال کی ہر ماہ جدہ کیلئے 68 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر منعقدہ افتتاحی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ائیر سیال فضل جیلانی نے کہا کہ کامیاب ڈومیسٹک آپریشن کے بعد بین الاقوامی پروازوں کا آغاز اِئیر سیال کی بڑی کامیابی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top