‎پاکستان کو دیوالیہ کی نہج پر پہنچانے والا وائٹ پیپر چھاپ رہا ہے : مریم اورنگزیب

اسلام آباد وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‎پاکستان کو دیوالیہ کی نہج پر پہنچانے والا وائٹ پیپر چھاپ رہا ہے، ‎چار سال ملکی معیشت تباہ کرنے والا ایک سال کی کارکردگی پر سوال پوچھ رہا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وائٹ پیپر، پیلا پیپر یا لال پیپر سے تمہاری نااہلی چوری اور آئین شکنی سفید نہیں ہوگی۔ وائٹ پیپر میں بجلی کا گردشی قرضہ 1100 ارب سے 2400 ارب کرنے کا ذکر نہیں، وائٹ پیپر میں گیس کا گردشی قرضہ صفر سے 1400 ارب کرنے کا ذکر نہیں ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وائٹ پیپر میں آٹا 35 سے 100 روپے اور چینی 52 سے 120 روپے کرنے کا ذکر نہیں، بجلی فی یونٹ 11 سے 25 روپے، گیس 600 سے 1400 روپے کرنے کا ذکر نہیں، وائٹ پیپر میں ملک پر صرف 4 سال میں قرض 44 ہزار ارب کرنے کا ذکر نہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top