اسلام آباد وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ پاکستان مئی ،جون میں 3.7 ارب ڈالر کی تمام ادائیگیاں بروقت کرے گا، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 10ارب ڈالر ہیں،ایک عالمی ریٹنگ ایجنسی نے ممکنہ ڈیفالٹ کا تبصرہ کیا، ڈیفالٹ سے متعلق افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔جیو نیوز کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدے پر تاخیر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آئی ایم ایف ہو یا نہ ہو پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا،پاکستان کے ڈیفالٹ سے متعلق افواہیں نہ پھیلائی جائیں، ایکسٹرنل گیپ کاسامنا تھا،ایک عالمی ریٹنگ ایجنسی نے ممکنہ ڈیفالٹ سے متعلق تبصرہ کیا۔