پاکستان سیریز پر آئی پی ایل کو فوقیت دینے والے کین ولیمسن زخمی ہوکر بھارتی لیگ سے باہر

ممبئی افتتاحی میچ میں زخمی ہونے والے کین ولیمسن مکمل آئی پی ایل سے باہر ہو گئے، ان کی انجری نے نیوزی لینڈ کو پریشان کردیا۔ چنئی سپر کنگز کے خلاف گجرات ٹائٹنز کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ولیمسن نے سکوائر لیگ بائونڈری پر رتوراج گائیکواڈ کا کیچ تھامنے کیلیے چھلانگ لگائی، اگرچہ انھوں نے گیند کو تھام لیا مگر باؤنڈری پر لینڈ ہوتا دیکھ کر اسے واپس فیلڈ میں اچھالا، اس کوشش میں وہ اپنی دائیں ٹانگ کے بل بُری طرح گرے، جس سے گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوگئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top